لکھنئو میں عربی زبان وادب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے اچھی
خبر ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سیٹیلائٹ کیمپس میں ایم اے
عربی کا کورس پھر سے شروع ہونے کی امید ہے۔ کیمپس کے نئے انچارج
ڈاکٹرعبدالقدوس نےای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں ایم اے
عربی کے ساتھ ایم فل
اور پی ایچ ڈی کا کورس بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس میں ایم اے اردو اور
فارسی کےعلاوہ انگریزی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کیمپس کے آغاز میں عربی کورس
بھی شروع ہوا تھا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کی کم تعداد کا بہانہ
بنا کر پچھلےسال عربی کورس کو ختم کر دیا تھا۔